وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی کی درآمدات میں ریکارڈ کمی

کراچی (نیوز ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی کی درآمدات میں ریکارڈ کمی جبکہ پاکستان میں روئی اور سوتی دھاگے کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سوتی دھاگے اور کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور پچھلے چند روز کے دوران روئی کی قیمتیں200روپے اضافے کے ساتھ 9ہزار روپے فی من جبکہ مو¿خر ادائیگی پرروئی کی قیمتیں 9ہزار100روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال سندھ اور پنجاب کے فروری/مارچ کے دوران کپاس کاشت کرنے والے اضلاع میں درجہ حرارت پہلے کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث ان اضلاع میں کپاس کی کاشت میں بھی دو سے تین ہفتے کی تاخیر ہونے سے کپاس کی نئی فصل کی آمد میں بھی دو سے تین ہفتون کی تاخیر واقع ہو سکتی ہے انہوں نے مزید بتایاکہ رواں سال پنجاب اور سندھ میں گنے کی کاشت میں کمی اور کپاس کی کاشت میں اضافے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث کاٹن ائر2019 20کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ سامنے آ سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل