وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

مارچ میں پٹرول کی درآمد 21فیصد بڑھ کر 4لاکھ59ہزار ٹن سے زائدہو گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پارکو کی سالانہ مرمت کی غرض سے عارضی طور پر بندش کے باعث گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں117فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق پارکو ریفائنری میں سالانہ مرمت کی غرض سے 8مارچ تا 29اپریل تک پیداواری عمل معطل رہے گا۔ گزشتہ ماہ ڈیزل کی در آمد 63 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار ٹن رہی جبکہ فروری میں1لاکھ57ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈیزل در آمد کیا گیا تھا ،پٹرول کی در آمد مارچ میں21فیصد اضافے سے 4لاکھ59ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ فروری کے دوران پٹرول کی در آمد3لاکھ79ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد گزشتہ ماہ 117فیصد کے اضافے سے 43814 ٹن رہی جبکہ فروری میں جیٹ فیول کی در آمد 20173 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،پارکو ریفائنری کی بند ش کے باعث مارچ میں خام تیل کی درآمد میں27فیصد کی کمی دیکھی گئی اور 5لاکھ73ہزار ٹن سے زائد خام تیل در آمد کیا گیا جس میں سے 82ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر درآمد کیا گیا جبکہ فروری میں خام تیل کی درآمد7لاکھ81ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جس میں سے 1 لاکھ 48 ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو ریفائنری نے درآمد کیا تھا ۔پارکو ریفائنری کی بندش کے باعث رواں ماہ اپریل کے دوران بھی پٹرولیم مصنوعات کی در آمدات میں اضافہ متوقع ہے ،پارکو ریفائنری میں یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل صاف کرنے کی استعداد ہے جبکہ ریفائنری میں ماہانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین لاکھ تا پونے چار لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل