حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر141.48روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.50روپے سے گھٹ کر142.30روپے اورقیمت فروخت142.80روپے سے گھٹ کر142.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.40روپے سے بڑھ کر159.50روپے اورقیمت فروخت161.20روپے سے بڑھ کر161.30روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید185.00روپے سے گھٹ کر184.75روپے اورقیمت فروخت186.80روپے سے گھٹ کر186.55روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں بالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے اورقیمت فروخت39.10روپے پرمستحکم رہی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.20روپے پرمستحکم رہی

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل