پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24کروڑروپے سے زائدکااضافہ

pakistan stock exchange 2

کراچی (نیوزڈ یسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی37000اور37100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت50.02فیصدزائدجبکہ49.71فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے سبب آج کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میںٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36597پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز اور غیرملکی سرمایہ جاروں کی جانب سے فوڈز،سیمنٹ ، توانائی، ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37270پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.06پوائنٹس اضافے سے37129.97پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب24کروڑ72لاکھ98ہزار426روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب14ارب54کروڑ81لاکھ41ہزار677روپے ہوگئی۔آج مجموعی طور پر16کروڑ4لاکھ84ہزار650شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت5کروڑ35لاکھ11ہزار850شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت74.00روپے اضافے سے1923.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.03روپے اضافے سے825.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.74روپے کمی سے736.26روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے720.00روپے ہوگئی ۔آج یونٹی فوڈزکی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ85ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے کمی سے2.78روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ33ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.15روپے کمی سے32.65روپے ہوگئی ۔آجکے ایس ای30انڈیکس104.34پوائنٹس اضافے سے17577.62پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس411.42پوائنٹس اضافے سے60664.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس126.54پوائنٹس اضافے سے27237.04پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل