وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

ایزی پیسہ اورکریم کے درمیان شراکت داری قائم ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک)ملک کی سب سے پہلی اور بڑی موبائل فنانشل سروس (ایم ایف ایس) فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خطے کی معروف رائیڈ ایپ Careem کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو ایزی پیسہ ایپلی کیشن کے ذریعے Careem والٹس کو آسانی سے Top Up کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس سہولت سے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں آسانی ہوگی اور وہ جب بھی Top Up کریں گے، اضافی فوائد بھی حاصل کر سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد پاکستان میں کیش لیس ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینا ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ پاکستان کی سب سے بڑی رائیڈ سروس کریم کیلئے مشترکہ کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کیلئے ایک بہترین حل ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قدر تشکیل دے گا۔ Careem والٹس کو آسانی سے ری چارج کرنے کیلئے ایزی پیسہ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی سہولت سے صارفین کو بنیادی سفری لین دین کے لئے نقد رقم رکھنے کے بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ”Top Up“ مراعات میں صارفین کے لئے بونس کی شکل میں فوائد اور سفر کے اختتام پر کیپٹن کو خودکار طریقے سے ادائیگی کی سہولت شامل ہے۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک اور Careem پاکستان کے جی ایم نارتھ شہزاد جمال دونوں اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ موجود تھے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے بنیادی ڈیجیٹل لائف سٹائل پارٹنر کی حیثیت سے ہم اپنے صارفین کی سہولت کے لئے مسلسل جدید طریقوں کو اختیار کرنے کی جانب گامزن ہیں اور تواتر سے اپنی مصنوعات اور سلوشنز میں قدر کو شامل کر رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر اپنے مشترکہ کسٹمر بیس کیلئے حیران کن ڈیلز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی قابل اعتماد رائیڈ سروس Careem کے ساتھ شراکت داری پر ہم خوش ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہماری مشترکہ کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے ہر حصے میں عام آدمی کیلئے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے فوائد کو توسیع دینا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے Careem کے جنرل منیجر نارتھ شہزاد جمال نے کہا کہ Careem کی ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری ہمارے صارفین کی زندگیوں اور ان کے تجربہ کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے صارفین کو کیش لیس سروس کی ایک اور سہولت میسر ہوگی۔ ایزی پیسہ جدت، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کم لاگت کی مالیاتی خدمات کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے میں پیش پیش ہے۔ ایزی پیسہ والٹس میں رقوم کی منتقلی اور Careem واﺅچرز کی خریداری کیلئے ملک بھر میں 75,000 سے زائد ایزی پیسہ آﺅٹ لیٹس موجود ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل