پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کی قیمتوں میں 23روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا، ایک لٹر کی قیمت 23 روپے بڑھا دی جس کے بعد شہر میں دودھ 120 روپے میں فروخت ہونے لگا،سندھ کے وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے دودہ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی خبر پرفوری نوٹس لے لیاہے۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں جاری ہیں،عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا۔ فی لیٹر دودھ کی قیمت 23 روپے اضافے سے 120 روپے لیٹر ہو جائے گی جبکہ دودھ کے سرکاری ریٹ 94 روپے فی لیٹر مقرر ہیں۔ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ڈیری فارمرز نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورعوام کے تمام ردعمل کا سامنا دکانداروں کوکرنا پڑتا ہے اوررمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرکے بددعائیں نہیں لیں گے۔کراچی میں دودہ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی خبر پر وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے، پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انھوں نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپلائی پرائسز افسران کو 120 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والوں کہ خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ ابھی ایک سال پہلے ہی دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ اٹھا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد گزشتہ سال کے اپریل میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 94 روپے فی لیٹر کی گئی تھی، تاہم صرف ایک سال بعد ہی ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر اندھیر مچاتے ہوئے 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔عوام نے یہ اضافہ بری طرح مسترد کردیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ من مانا اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل