حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے98ارب 66کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

pakistan stock exchange

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37100،37000،36900،36800،36700اور36600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے98ارب 66کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.03فیصدکم جبکہ81.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37169پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاکیاگیا تاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس36464پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 36500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس550.65پوائنٹس کمی سے36579.32پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔آج بدھ کومجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے43کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،284کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں98ارب66کروڑ44لاکھ77ہزار84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب15ارب88کروڑ36لاکھ64ہزار593روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر14کروڑ11لاکھ77ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ93لاکھ6ہزار690شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت279.33روپے اضافے سے7768.00روپے اوراٹلس ہنڈاکے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے375.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.01روپے کمی سے1894.99روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت25.97روپے کمی سے897.02روپے ہوگئی ۔یونٹی فوڈزکی سرگرمیاں2کروڑ55لاکھ15ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت41پیسے کمی سے2.25روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ79لاکھ86ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت6پیسے کمی سے1.04روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس317.76پوائنٹس کمی سے17259.86پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1273.91پوائنٹس کمی سے59390.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس307.15پوائنٹس کمی سے26929.89پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل