حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی پرچون قیمت میں 5 روپے فی تھیلا اضافے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی پرچون قیمت میں 5 روپے فی تھیلا اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ خوراک کو مراسلہ بھیج دیا ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اضافہ کرنا ناگزیر ہے، آٹے کی پرچون قیمت 760سے بڑھا کر 765 روپے فی بیس کلو گرام کرنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری کی زیر صدارت ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا جس میں گروپ لیڈر عاصم رضا ، میاں رےاض احمد ، لیاقت علی خان اور چوہدری افتخار احمد مٹو سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عہدیدران نے کہا کہ حکومت فلور ملز کیلئے فوری طور پر ایشو پرائس کا اعلان کرے تاکہ فلور ملز مالکان گندم کی خریداری سے پہلے گندم کی قیمتوں کا اندازہ کر سکیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فلو ر ملنگ انڈسٹری کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی پیسائی میں5روپے اضافہ ناگزیر ہے۔ حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ گندم کی خریداری شروع ہونے والی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال گندم کی ایشو پرائس کا اعلان نہیں کیا جا سکاجس کی وجہ سے گندم کی خریداری کرنے والی فلور ملز کو شدید تحفظات لاحق ہیں کیونکہ سرکاری طور پرگندم کی خریداری کا عمل شروع ہونے والا ہے ، ہمیشہ حکومت جب گندم کی خریداری شروع کرتی ہے تو گندم کے ایشو پرائس کا بھی اعلان کرتی ہے ۔حکومت کس قیمت پر زمینداروں سے گندم کی خریداری کرے گی اور فلور ملز مالکان کو کس قیمت پر فروخت کرے گی ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی بھی ایشو پرائس کا تعین نہیں کیا جا سکا،جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان تذبذب کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیو ٹ افراد جو گندم کی خریداری کرنا چاہتے ہیں حکومت ان کے لئے بھی پالیسی واضح کرے ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل