حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں39ارب 9کروڑروپے سے زائدکااضافہ

stock exchange

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزآج جمعرات کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600اور36700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں39ارب 9کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.85فیصدزائد جبکہ53.55فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس36910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس36499پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی36700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.32پوائنٹس اضافے سے36787.64پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب9کروڑ96لاکھ20ہزار256روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر75کھرب54ارب98کروڑ32لاکھ84ہزار849روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر14کروڑ37لاکھ98ہزار400شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت26لاکھ20ہزار440شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے اضافے سے6500.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے745.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جوبلی لائف انشورنس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت10.03روپے کمی سے336.37روپے اورالغازی ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت7.19روپے کمی سے413.00روپے ہوگئی ۔ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ63ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے20.10روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ63ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت26پیسے کمی سے16.24روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس119.16پوائنٹس اضافے سے17379.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس559.28پوائنٹس اضافے سے59950.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس140.43پوائنٹس اضافے سے27070.32پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل