وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی سے 17ارب22کروڑ83لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی سے 17ارب22کروڑ83لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق5اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے ودران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 16کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب39کروڑ76لاکھ ڈالر سے گھٹ کر17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ہوگئی۔مرکزی بینک کے ذخائر22کروڑایک لاکھ ڈالر کی کمی سے10ارب49کروڑ20لاکھ ڈالر سے گھٹ کر10ارب 27کروڑ19لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں5کروڑ8لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 95کروڑ64لاکھ ڈالرہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل