پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں مزید86ارب 72کروڑروپے سے زائدکااضافہ

pakistan stock exchange 2

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز آج جمعہ کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36700،36800،36900،37000،37100،37200اور37300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میںمزید86ارب 72کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت31.68فیصدزائد جبکہ80.11فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36741پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز، توانائی،ٹیلی کام، سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 37400کی حدبھی عبور کرگیاتاہم مقامی سرمایہ کار گروپ ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے باعث میں تذبذب کا شکار نظرآئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس550.23پوائنٹس اضافے سے37337.87پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے282کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،54کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں86ارب72کروڑ46لاکھ67ہزار801روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب41ارب70کروڑ79لاکھ52ہزار650روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر18کروڑ93لاکھ56ہزار560شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت4کروڑ55لاکھ58ہزار160شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت317.00روپے اضافے سے6672.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت299.00روپے اضافے سے6799.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے3800.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت94.74روپے کمی سے1825.25روپے ہوگئی ۔بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ28لاکھ1ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت91پیسے اضافے سے13.61روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں2کروڑ8لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے اضافے سے2.55روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس271.53پوائنٹس اضافے سے17650.55پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1088.67پوائنٹس اضافے سے61038.90پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس335.02پوائنٹس اضافے سے27405.34پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل