پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاکستان کی معاشی تر قی کی شرح گزشتہ 20 برس کی کم تر ین سطح پر پہنچ گئی ،یوسف یعقوب پر نس

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان وونگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف یعقوب پر نس نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی تر قی کی شرح گزشتہ 20 برس کی کم تر ین سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ مناسب پالیسیاں نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس اقتصادی تر قی 6 فیصد کے مقررہ ہدف کے بر عکس2.9 فیصد اور آ ئندہ برس 2.8 فیصد تک محدود ر ہے گی۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں یوسف یعقوب پر نس کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اورایشیائی تر قیاقی بینک کے بعد اب آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کردی ہے ۔ چیئر مین پاکستان وونگ ملز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آ ئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امر یکا چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد معاہدے کے قر یب پہنچ گئے ہیں۔یوسف یعقوب پر نس نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی وطن واپسی پر ایمنسٹی اسکیم لانچ کیے جانے کی خبر یں ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی ایمنسٹی اسکیم15 اپر یل کوصدارتی آ ر ڈ یننس کے ذریعے لائے جانے کا امکان ہے،جو 30جون 2019ءتک جاری ر ہے سکتی ہے۔یوسف یعقوب پر نس کاتفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اندرون ملک بے نامی اثاثوں پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ، بیرونی اثاثوں کو پاکستان لانے کے لیے 5فیصد ہوگی،غیر قانونی گاڑیوں،زیورات،مشینری اور حصص کو قانونی بنانے کے لیے ٹیکس کی شرح 7.5فیصد ر کھی جائے گی۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے یوسف یعقوب پر نس نے کہا کہ (ن)لیگ کے دور کی ایمنسٹی اسکیم میں1460 ارب کے مقامی اور 1040 ارب کے غیر ملکی اثاثے ظاہر ہوئے ، جس سے 124 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل