حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی،مقامی مارکیٹ میں سونا 200روپے تولہ سستا ہوگیا

gold

کراچی (نیوزڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1303ڈالرسے گھٹ کر1293ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71200روپے سے گھٹ کر71000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61043روپے سے گھٹ کر60872روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل