وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

حکومت پاکستان کا کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف مختص نہ کرنے کا فیصلہ

Cotton

کراچی (نیوز ڈیسک) پچھلے کئی سالوں کے دوران کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف حاصل نہ ہونے کے باعث رواں سال حکومت پاکستان کا کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف مختص نہ کرنے کا فیصلہ ، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ قبل ازیں ہر سال فروری میں وفاقی حکومت کا ادارہ ”فیڈرل کمیٹی آف ایگریکلچر“ (ایف سی اے ) متعلقہ کاٹن ایئر کیلئے کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف مختص کرتا تھا جس میں چاروں صوبوں میں کپاس کے پیداواری ہدف کے ساتھ ساتھ کپاس کی کاشت کا بھی ہدف مقرر کیا جاتا تھا لیکن رواں سال وفاقی حکومت نے ابھی تک کاٹن ایئر 2019-20 کیلئے کپاس کا پیداواری ہدف مختص نہیں کیا جس کے باعث کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی اے پچھلے کئی سالوں کے دوران پاکستان میں ایک سال کیلئے کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف ایک کروڑ 40لاکھ بیلز (170کلو گرام) کے لگ بھگ مختص کررہا ہے لیکن پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار پچھلے کئی سالوں سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 7 لاکھ کے لگ بھگ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی اے کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے کپاس کے غیر حقیقت پسندانہ پیداواری ہدف مختص کئے جانے اور مسلسل حاصل نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کاٹن اسٹیک ہولڈز میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی تھی کیونکہ اس غیر حقیقت پسندانہ پیداواری ہدف کے باعث کاٹن اسٹیک ہولڈز کو اپنی سالانہ حکمت عملی ترتیب دینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل