حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

روئی کے بھاﺅ میں تیزی کا تسلسل جاری

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے روئی کی خریداری میں اضافے کے باعث روئی کے بھاﺅمیں اضافہ کا رجحان رہا۔ روئی کے بھاﺅ میں فی من 100 تا 200 روپے کا اضافہ ہوا کاروباری حجم میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔ صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کا بھاﺅفی من7300تا9100روپے رہا۔ پھٹی جو قلیل مقدار میں دستیاب ہے اس کی قیمت فی 40کلو 3400تا3600روپے رہی بلوچستان میں روئی تقریبا ختم ہو چکی ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھاﺅ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 6 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے جبکہ کئی ملز ابھی اپنی ضرورت پوری نہیں کر سکے ہیں وہ روئی کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث بھاﺅ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،دوسری جانب کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھا میں اضافہ ہورہا ہے مارکیٹوں میں مالی بحران بڑھتا جا رہا ہے ادائیگیوں میں سست روی ہے۔بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں اتار چڑھا کے بعد مارکیٹیں نسبتاً مستحکم کہی جا سکتی ہے۔ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد چین کے روئی کے درآمدی کوٹہ کی خبر کی وجہ سے روئی کے وعدے کا بھاﺅ1.50امریکن سینٹ بڑھ کر 78.50 امریکن سینٹ پر رہا چین نے کاٹن امپورٹ کے کوٹہ کا اعلان کردیا۔نیشنل اینڈ انفارمیشن کیجانب سے 8 لاکھ ٹن تقریباً170کلو وزن کی 47لاکھ گانٹھیں کاٹن درآمدی کوٹہ کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 50 ہزار یا اس سے زیادہ سپنڈلز کی اسپننگ ملز اپریل 15 تا 29 تاریخ تک درخواستیں جمع کروانی ہوگی ظاہر ہے یہ خبر کاٹن مارکیٹوں میں روئی کا بھاﺅ بڑھانے میں معاون ہوگی۔ چین میں مجموعی طور پر بھاﺅ مستحکم رہا بھارت میں روئی کا بھاﺅ ہفتے کے ابتدا میں بڑھ کر آخر میں کچھ کم ہوا لیکن ماہرین کے مطابق بھارت میں روئی کا بھاﺅ بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ کاٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا نے کپاس کی پیداوار گزشتہ تخمینے سے مزید 7 لاکھ گانٹھیں کم کرکے 3 کروڑ 21 لاکھ گانٹھوں کا بتایا ہے۔زریں سندھ و پنجاب میں ملتان ڈویژن میں آئندہ سیزن کی کپاس کی بوائی جزوی طور پر شروع ہوچکی ہے جبکہ محکمہ زراعت کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے خصوصی طور پر صوبہ پنجاب میں حکومت کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کو مراعات دے کر کپاس کی فصل بڑھانے کے لئے دلچسپی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل