پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

کراچی، عوام تھری اے نامی الائنس کمپنی میں سرمایہ کاری سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

SECP

کراچی(نیوز ڈیسک)سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تھری اے نامی الائنس کمپنی میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں مذکورہ کمپنی غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے عوام الناس کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میسرز تھری اے الائنس کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی کے ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور کمپنی کو بلوچستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ایک غلط اور گمراہ کن خبر بھی ا خبارات میں شائع کی گئی ہے، ایس ای سی پی عوام کو انتباہ کرتا ہے کہ مذکورہ کمپنی میسرز تھری اے الائنس عوام سے غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔جس کے باعث ایس ای سی پی نے کمپنی کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پانے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔کمپنی کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے پرتھری اے الائنس کے خلاف کمپنیز ایکٹ2017کی دفعہ301کے تحت اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل