حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

روپے کی قدر میں کمی کے باوجود برآمدات میں 11فیصد کمی تشویشناک ہے‘میاں خرم الیاس

لاہور (نیوز ڈیسک )چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے روپے کی قدر میں کمی کے باوجود مارچ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں 11فیصد کمی ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ2019میں ایک ارب 8کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ برس مار چ میںدو ارب22کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں تھیں انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ میں مہنگی گیس و بجلی سے پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاءمہنگی ہوئیں اور مہنگی اشیاءکے باعث بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے جو تشویشناک امر ہے اس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کاشکار ہیںاور حکومت قرضوں کے لیے آئی ایم ایف سے انکی شرائط پر مذاکرات کررہے ہیں ۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی طرف سے قرض پیکیج کے لیے ڈالر پر حکومت کا کنٹرول ختم کرنے، اوگرا اور نیپرا کی خودمختاری اور بجلی گیس کے 140ارب کے نقصانات عوام سے وصول کرنے کے مطالبہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی انہوںنے کہا کہ آئی ایم سے قرض لینے کی بجائے معاشی خودانحصاری اختیار کرتے ہوئے آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا جائے کیونکہ آئی ایم ایف سے قرضوں سے عوام کو کبھی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ملک پر اربوں روپے کا قرض بڑھتا گیا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل