وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ،ا سٹیٹ بینک

کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجارت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ا سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکہ کو برآمدات سے پاکستان نے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.21 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکہ کوبرآمدات سے پاکستان نے 2.527 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ ماہ فروری میں امریکہ کوبرآمدات سے ملک کو 320.81 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.28 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں امریکہ کو برآمدات سے پاکستان نے 290.899 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2019 تک امریکہ سے درآمدات پر پاکستان نے 1.360 ارب ڈالر کا زمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکہ سے درآمدات پرپاکستان نے 1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل