پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری مالیت میں20ارب20کروڑروپے سے زائدکااضافہ

Pakistan Stock Exchange

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزاتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی37400اور37500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں20ارب20کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.16فیصدکم جبکہ56.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37281پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،فوڈز،سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 37697پوائنٹس کی بنلد سطح پر بھی دیکھاگیا تاہم مقامی سرمایہ کار گروپ ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے باعث تذبذب کا شکار نظرآئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس166.21پوائنٹس اضافے سے37504.08پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،130کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب20کروڑ60لاکھ80ہزار556روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب61ارب91کروڑ40لاکھ33ہزار206روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر17کروڑ20لاکھ6ہزار950شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ73لاکھ49ہزار610شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت280.00روپے اضافے سے8060.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت53.73روپے اضافے سے1656.37روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت126.67روپے کمی سے3673.33روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت41.29روپے کمی سے1203.71روپے ہوگئی ۔پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ81لاکھ87ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت51پیسے اضافے سے22.40روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ39لاکھ86ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت13پیسے کمی سے5.10روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس102.57پوائنٹس اضافے سے17753.12پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس307.41پوائنٹس اضافے سے61346.31پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس92.30پوائنٹس اضافے سے27497.64پوائنٹس پربندہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل