وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

سعودی عرب،آئندہ 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ریاض (نیوز ڈیسک)عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے مطابق ملک میں بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.44 ریال (54.30 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کی قیمت 2.10 ریال (79.17 روپے) فی لیٹر کردی گئی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں مذکورہ اضافے کا اطلاق 14 اپریل سے کیا گیا ۔ یاد رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال (17.71 روپے) فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 0.64 ریال (24.12 روپے) فی لیٹر اور ایل پی جی کی قیمت 0.75 ریال (28.27 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کی گئی تھی جس کے مطابق بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.37 ریال (51.65 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کے نرخ 2.02 ریال (76.15 روپے) فی لیٹر مقرر کیے گئے تھے۔دوسری جانب آرامکو نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت تبدیل کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ وزارت توانائی و معدنیات یہ اعلان کرچکی ہے کہ ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ دیگر عرب ممالک میں ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل