پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پاک قطر تکافل گروپ کا 2018ءکو ختم ہونےوالے سال میں 120ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)پاک قطر تکافل گروپ نے 31دسمبر 2018ءکو ختم ہونے والے سال میں 120ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین شیخ علی عبداللہ التھانی نے کی ۔ میٹنگ میں پاک قطر تکافل گروپ کے مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی غورکیا گیا۔یاد رہے کہ پاک قطر تکافل گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کمپنیاں شامل ہیں۔ پاک قطر تکافل گروپ کا مجموعی ٹرن اوور 8.5ارب روپے رہا جبکہ شرکاءتکافل فنڈ نے 143ملین روپے کا خالص سرپلس حاصل کیا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے 5فیصد کیش ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے 2016اور 2017 میںبھی پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے حصص یافتگان کو 5فیصد اسٹاک ڈیوڈنڈ (بونس شیئرز) دیا تھا۔ پاک قطر جنرل تکافل نے بھی پہلی مرتبہ اپنے حصص یافتگان کو 5فیصد ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ میٹنگ میں بورڈ کے دیگر ممبران عبدالباسط احمد الشیبی، علی ابراہیم ال عبدالغنی،سعید گل، اویس انصاری اور زاہد حسین اعوان نے شرکت کی۔ پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین علی عبداللہ التھانی نے 2018میں گروپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ 2019ءمیں بھی گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آمدنی اور منافع کے لحاظ سے نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا اوراپنی خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید بہتر بنائے گا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل