پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

بلدیاتی ٹیکس میں مجوزہ اضافہ ناقابل قبول ہے،افتخار انور سیٹھی

islamabad chamber

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے آئندہ بجٹ میں ٹریڈ لائسنس فیس، بورڈ ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز میں کئی گنا اضافہ تجویز کیا ہے جس کو وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری یکسر مسترد کرتی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایم سی آئی فوری طور پر ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے پر نظرثانی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے شیخ محمد سلیمان کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا ۔ وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شیخ عاطف اکرام، حاجی شیخ منیر، حاجی شیخ اقبال، نثار انور سیٹھی، شیخ محمد اعجاز، خالد چوہدری، محمود احمد وڑائچ، کامران احمد سیٹھی، کوہات سے کاشف اقبال سیٹھی اور دیگر شامل تھے۔افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ بلدیاتی قانون کے مطابق کوئی بھی نیا ٹیکس عائد کرنے یا موجودہ ٹیکس میں اضافہ کرنے کیلئے عوامی مفاد میں اخبارات میں اشتہار دینا ضروری ہے اور پبلک سماعت کے بغیر اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی حالات پہلے ہی بہت خراب ہیں جس وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور تاجر بردری پریشان ہے۔ ان حالات میں کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس لگانا تاجر برادری کو مزید مسائل میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم سی آئی ایسے اقدامات اٹھانے سے پہلے چیمبر اور مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کو پوری طرح اعتماد میں لے اور ان کے ساتھ مکمل مشاورت کر کے ٹیکسوں میں ردوبدل کرے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لہذا پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس بابرکت ماہ میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل