حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشی ترقی کی رفتار میں کمی ،مہنگائی میں اضافہ ہوگا ‘افتخار بشیر

lpg

لاہور (نیوزڈیسک) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھاری (اوگرا ) کی چیئرپرسن کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں75سے80فیصد اضافہ کے عندیہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں80فیصد تک اضافہ سے صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا کیونکہ اکثر انڈسٹریز میں گیس کا استعمال ہورہا ہے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاءمہنگی اور مہنگی اشیاءکے باعث ملکی برآمدات کمی کا شکار ہونگی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے اور حکومت کو مزید قرضوں کی ضرور ت پڑے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشی ترقی کی رفتار میں کمی اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکی جائے تو گیس کمپنیوں کو اربوں روپے کی بچت ہوگی اور انکے خسارہ میں کمی ہوگی جس سے گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتی ترقی کیلئے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کردیں کیونکہ ملکی معیشت اور صنعتی شعبہ کیلئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل