پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

اسٹاک مارکیٹ میں نئے قوانین کانفاذ، بروکرز پریشان ،وزیر خزانہ کو خط لکھ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لئے نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ،نئے قوانین پراسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے بروکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، نئے قوانین پر اسٹاک بروکرز نے وزیر خزانہ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کے حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، نئے قوانین سے اسٹاک مارکیٹ مزید تباہی کی طرف جائے گی ۔صدر سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن حماد نذیرنے کہاکہ حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے،اسٹاک بروکرز نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاروبار میں آسانی ،روزگار کے مواقع بڑھانے اور کاروبار بڑھانے کی حکومتی پالیسی کے بر خلاف کام ہورہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد چھوٹے اور درمیانے جبکہ صرف20بڑے بروکرز ہیں، ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے نئے قوانین کی منظوری دے جاچکی ہے۔ پالیسی کے مطابق 50 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کرنے والے بروکرز کو اپنے بروکریج اکاﺅنٹس میں اپنے اور کلائنٹ کے حصص کی اجازت ہوگی،25 سے 50 کروڑ روپے کے سرمایہ کاروں کو ٹریڈنگ سے متعلق محدود حقوق ہوں گے۔25کروڑ والے بروکرز صرف اپنے لئے حصص کی تجارت کریں گے گاہکوں کو کوئی خدمات فراہم نہیں کرسکیں گے،اگلے ہفتے سے قوانین کے لئیے عوامی مہم کا آغاز ہوگا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کے اقدامات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آنے لگی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33500،33600،33700،33800 ،33900،34000،34100،34200، 34300،34400، 34500 اور34600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب97ارب19کروڑروپے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ ... تفصیل