نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

پارکو کی بند ش ،خام تیل کی درآمد 13فیصد گھٹ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ اپریل میں پارکو ریفائنری کی بند ش کے باعث خام تیل کی درآمد میں13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں پانچ لاکھ ایک ہزار674ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ مارچ میں 5 لاکھ 73 ہزار 569 ٹن خام تیل در آمد کیا گیا تھا جس میں سے 82ہزار384ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا۔واضح رہے کہ ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پارکو میں سالانہ مرمت کے باعث پیداواری عمل 8مارچ سے 29اپریل تک کیلئے معطل رہا تھا۔اپریل میں ڈیزل کی در آمد میں بھی 66 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور 86 ہزار 401ٹن ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ مارچ میں ڈیزل کی در آمد دو لاکھ 56 ہزار ٹن رہی تھی ۔پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 9 فیصد اضافے سے 5لاکھ500 ٹن رہی جبکہ مارچ میں4لاکھ59ہزار ٹن سے زائد پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی در آمد اپریل میں51فیصد کمی سے 21 ہزار 401 ٹن رہی جبکہ مارچ میں 43ہزار814ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا ۔اپریل میں54ہزار503ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا جبکہ مارچ میں نیفتھا کی بر آمد نہیں ہوئی تھی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں45پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20 اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کوانٹربینک ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی آج جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں ... تفصیل