نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ایس ای سی پی میں سکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرد اداروں کے لئے سکیوررڈ ٹرانزیکشن رجسٹری کی ذمہ داریاں سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کو سونپے جانے کے بعد ایس ای سی پی میں سکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کر دی گئی ہے۔ یہ رجسٹری کاروباری اداروں کے قابل انتقال اثاثہ جات پر بنائے جانے والے چارجز/ سکیورٹی انٹریسٹ رجسٹر کرے گی۔ فنانشل انسٹی ٹیوشنز (سکیورڈ ٹرانزیکشنز) ایکٹ 2016 کے تحت قائم کی گئی اس رجسٹری کا مقصد ایک ایسے مکمل قانونی فریم ورک کی تشکیل ہے جس کے ذریعے غیر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کے قابل انتقال اثاثوں پر بنائے جانے والے سکیورٹی انٹریسٹ /چارجز کو رجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس رجسٹری کا قیام سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزیز اور زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے قابل انتقال اثاثوں، جیسے کہ حقوق دانش، زرعی اجناس، پیٹرولیم یا منرل، موٹر وہیکلز، انونٹری وغیرہ کے عوض مالی اداروں سے قرض کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ سکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری کے قیام سے ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کے انڈیکس میں قرض کے حصول کے اعشارئے میں بہتری آئے گی جو کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے قابل انتقال اثاثوں کے سکیوڑتی انٹرسٹ کی رجسٹریشن کے لئے ایک یونیفائیڈ کولیٹرل رجسٹری کے قیام کا تقاضا کرتا ہے۔ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی پہلے سے ہی کمپنیوں کے قابل انتقال اثاثوں کی رجسٹریشن کے لئے رجسٹری کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں45پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20 اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کوانٹربینک ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی آج جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں ... تفصیل