نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

پلاسٹک ویسٹ کی ایکسپورٹ، 180ممالک نئے معاہدے پر متفق

جنیوا (نیوز ڈیسک) پلاسٹک ویسٹ کی ایکسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے دنیا بھر سے 180 حکومتیں اقوام متحدہ کے تحت ایک نئے عالمی معاہدے پر متفق ہوگئیں۔اجلاس کے مندوبین نے اس موقع پر ”ڈیکو فال“ اور ”Perfluorooctanoic Acid“کے علا وہ ایسے متعلقہ کمپاﺅنڈز پر پابندی کی بھی منظوری دی جو برتنوں کو نان اسٹک بنانے اور دیگر فوڈ پراسیسنگ میں استعمال ہوتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جنیوا میں منعقد ہوئے اجلاس میں یہ اتفاق رائے سامنے آیا جس میں دنیا بھر سے 1400 مندوبین نے 12 روز تک گفت و شنید کی، اس موقع پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹو سیکریٹری رولف پائیٹ نے اسے اہم ترین ماحولیاتی مسئلہ قرار دیا۔جنیوا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مندوبین نے 1989 کے خطرناک فضلے سے متعلق ” باسل کنونشن“میں ترمیم کرتے ہوئے پلاسٹک ویسٹ کو بھی قانونی طور پابند فریم ورک کا حصہ بنایا۔اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ اس وقت سمندروں میں 100 ملین ٹن سے زائد پلاسٹک ویسٹ موجود ہے جو کہ ایک وبائی تناسب تک جا پہنچا ہے۔اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ امریکا اور کینیڈا سمیت انتہائی ترقی یافتہ ممالک ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں اپنا مکسڈ ٹاکسک ویسٹ یہ کہہ کر بھیج رہے ہیں کہ وہاں اسے ری سائیکل کیا جاتا ہے ، جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں بلکہ اس ایکسپورٹ کردہ پلاسٹک کا ایک بہت بڑا حصہ جلانے یا دفن کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں سمندر برد کر دیا جاتا ہے جس کی مقدار 80 ہزار ٹن سالانہ ہے۔باسل کنونشن میں تبدیلی کے اس اہم فیصلے کے موقع پرآئی پی ای این نامی تنظیم کی سائنس ایڈوائزر سارا بروش نے خو شی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانونی تبدیلی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو یہ حق حاصل ہو جائے گا کہ وہ ایسا فضلہ قبول کرنے سے انکار کر دیں جسے انہیں اپنے ملک میں لا کر جلانا یا اسے سمندر برد کرنا پڑے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں45پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20 اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کوانٹربینک ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی آج جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں ... تفصیل