نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے

pakistan stock exchange 2

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاتارچڑھاﺅ کے بعدزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33900،34000،34100اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں76ارب38کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.90فیصدزائد جبکہ66.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوئے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدمقامی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اورتوانائی،سیمنٹ،بینکنگ،فوڈزاور کیمیکل سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34443پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس406.56پوائنٹس اضافے سے34291.65 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں76ارب38کروڑ29لاکھ63ہزار900روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب2 ارب34 کروڑ14لاکھ46ہزار842روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر11کروڑ8لاکھ86ہزار460شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت 51لاکھ79ہزار780شیئرززائدہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں45پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20 اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کوانٹربینک ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی آج جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں ... تفصیل