حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ایس ای سی پی کمپنیز رجسٹریشن کی ون سٹاپ شاپ کا دائرہ کاربلوچستان تک بڑھائےگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمشنر شوکت حسین نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز کے لئے قائم ون سٹاپ شاپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبر پختونخواہ تک بڑھایا جائے گا۔ وہ حکومت بلوچستان کے ’روایتی کاروبار کو کارپوریٹ باڈیز میں تبدیل کرنے‘کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے کی ای سروسز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اورایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس کے ادارے (ای او بی آئی) کو صوبائی حکومتوں کی سطح پر اور پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل اور سندھ میں صوبائی سطح پر منسلک کر دیا ہے۔جس کے نتیجے میں،ایس ای سی پی کی ای سروسز ایس ای سی پی،ایف بی آر،ای او بی آئی،پنجاب /سندھ کے ایمپلائیز سوشل سکیورٹی ادارے (پی ای ایس ایس آئی /ایس ای ایس ایس آئی)،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اورپنجاب اور سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کمپنی کی رجسٹریشن کے لئے ون سٹاپ سہولت مرکز بن گئی ہے۔کمشنر شوکت حسین نے بلوچستان حکومت کے ان اقدامات کو سراہا جس کے تحت صوبے میں کاروباری افراد کو کمپنی بنانے اور کارپوریٹ شعبے میں لانے کے فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا معاشی سرگرمیوں کو ریگولیٹری فریم ورک میں لانے سے معاشی نمو میں بہتری آ تی ہے اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا یہی وقت ہے کہ کاروباری رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔تقریب کے شرکاءکو ایس ای سی پی کی طرف سے حالیہ دنوں میں اپنا کاروبار کرنے والوں (انٹرپینورز) کو سہولت فراہم کرنے اور کمپنی رجسٹریشن کے عمل میں درکار وقت اور سرمایہ کاری کی لاگت میں کمی بشمول کمپنیوں کی رجسٹڑیشن کے طریقہ کار کو سہل بنانے،فیسوں میں کمی، صرف 4 گھنٹوں میں کمپنی کی رجسٹریشن اور موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کی گئی حالیہ اصلاحات کے بارے میں بھی روشنی ڈالی گئی۔انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ایس ای سی پی کی جانب سے متعارف کروائی گئی اصلاحات نے کاروباری افراد کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن میں مدد فراہم کی ہے۔جس کے نتیجے میں حالیہ معاشی بد حالی کے باوجود،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2019میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 27 فیصد تک اضافہ ہو ا ہے۔انہوں نےتقریب کے شرکاء کو ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر سٹارٹ اپ پورٹل کےاجراءکے بارے میں آگاہ کیا اورخصوصی طورپر ٹیکنالوجی کے شعبے میں سٹارٹ اپ پورٹل کو فروغ دینے کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان،سیکرٹری انڈسٹریز اور ڈی جی بورڈ آف انویسمنٹ،بلوچستان نے کاروباری سہولت فراہم کرنے پر ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا اوربلوچستان میں ون سٹاپ شاپ کے نفاذ کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل