سینیٹ نے ”مدریت پدریت رخصت بل 2018“کی منظوری دیدی
کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی خصوصی تربیت اور سیمینار منعقد کر نے کا فیصلہ
کامیاب جوان پروگرام کو سندھ کے مختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ،سرمایہ کاری میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے بڑھ گئے

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس11.62پوائنٹس کے اضافے سے 43218.67پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.57فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 8.48فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور ملکی سیاسی ومعاشی صوتحال کے پیش نظر فیصلہ کرنے میں بے یقینی کا شکار رہے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاﺅ کا رجحان ریکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43450.40کی بلند اور 43037پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.62پوائنٹس کے اضافے سے 43218.67پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس4.31پوائنٹس کے اضافے سے20032.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 37.47پوائنٹس کی کمی سے30020.56پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور12میں استحکام رہا ۔مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 93ارب40کروڑ روپے ہوگیا۔پیر کو36کروڑ61لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت3کروڑ39لاکھ شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74روپے کے اضافے سے بڑھ کر8075روپے اورسروس انڈسٹریزکے حصص38.41روپے کے اضافے سے 906.74روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورسیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب116روپے اور42.70روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2204.01روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت811.30روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، سمٹ بینک ،سلک بینک ،ٹی آر جی پاک،ٹی ایل پی کارپوریشن،فوجی فوڈز ،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف اورعسکری بینک کے شیئرز نمایاں رہے ۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات پاکستانی گوشت کی بڑی درآمدی منڈی ہے، گوشت کی مجموعی ملکی برآمدات کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ یو اے ای کو برآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان سے گوشت درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک سعودی عرب ہے جس کو مجموعی برآمدات ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے ناجائز پیسے کو مالی نظام کا حصہ بننے سے روکنے اور منی لانڈرنگ سے تحفظ کےلئے 70 لاکھ سے زائد سرمایہ کاروں کی 40 کھرب 30 ارب روپے مالیت کی قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال ... تفصیل

Columns

Hikayat