حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی فروخت 43.2 فیصد کمی کے ساتھ 59 ہزار 97 یونٹس ہوگئی

cars

لاہور( نیوزڈیسک ) مالی سال 20-2019 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی فروخت 43.2 فیصد کمی کے ساتھ 59 ہزار 97 یونٹس ہوگئی جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 4 ہزار 38 یونٹس تھی۔رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت 47.6 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار 691یونٹس، بسوں کی فروخت 31.7 فیصد کمی کے ساتھ373، جیپوں کی فروخت 5 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار779، پک اپس کی فروخت 47.6 فیصد کمی کے ساتھ 6 ہزار634، دو یا تین پہیوں والی گاڑیاں 12 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 99 ہزار 820یونٹس اور ٹریکٹرز کی فروخت 38 فیصد کمی کے ساتھ 15 ہزار219یونٹس ہوگئی۔ تاہم دسمبر 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر نومبر کے 8 ہزار 524یونٹس کے مقابلے می 17.16 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ہزار 9 سو 87 یونٹس ہوگئی لیکن یہ اضافہ مالی سال 20-2019 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں ہونے والی زیادہ کمی پر قابو نہیں پاسکا۔سالہا سال کی بنیاد پر گاڑیوں کی فروخت میں 38.1 فیصد کمی دیکھی گئی جو سال 2018 کے اسی مہینے مں 16 ہزار 141یونٹس تھی ۔پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی ویگن آر کو فروخت میں سست روی کے رجحان کا سامنا رہا اور مالی سال 20-2019 کی پہلی ششماہی میں 72 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 546یونٹس فروخت ہوئی جبکہ ہونڈا سوک/سٹی کی فروخت 68 فیصد کمی کے ساتھ اور بولان کی فروخت 66 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار790یونٹس رہی۔مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں گزشتہ 6 ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، ہونڈا سوک/ سٹی کی فروخت 68 فیصد کمی کے ساتھ 6 ہزار919یونٹس، سوزوکی سوفٹ میں 55 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار 136اور ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 11 ہزار742 یونٹس کے ساتھ 58 فیصد کمی دیکھی گئی۔علاوہ ازیں سوزوکی کلٹس 1000سی سی کی فروخت 33 فیصد کمی کے ساتھ 6 ہزار609یونٹس جبکہ آلٹو 660 سی سی کے 23 ہزار658یونٹس رہی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل