حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پی آئی اے کا ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک) پی آئی اے نے ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو ایئراور ریل کا انٹرموڈل سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہے۔اس شراکت داری سے برطانیہ ، یورپ اور کینیڈا میں پی آئی اے کے مسافر اب اپنے ہوائی سفر کے ساتھ ریل اور بس کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے اور ٹکٹ بک کراتے وقت ریل اور بس کی بکنگ اور ٹکٹ بھی خرید سکیں گے ۔ جس کی تفصیل پی آئی اے کے ٹکٹ پر دستیاب ہو گی اور مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے من پسند مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ اسپین میں رینف (RENFE)، کینیڈا میں وایا ریل ( (VIA Rail، ناروے میںVIٰ جبکہ برطانیہ میں گریٹ ویسٹرن ریلویز(estern Railways (Great W اوراونتی ویسٹ کوسٹ (Avanti West Coast) ٹرانسپورٹ مہیا کرنے وا لی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں لگژری کوچ سروس روٹس بھی شامل ہیں جو نیشنل ایکسپریس کے ذریعہ لندن ہیتھرو ایئر پورٹ سے اور مانچسٹر ایئرپورٹ سے بڑے برطانوی شہروں تک چلتے ہیں۔اس شراکت داری کا مقصد پی آئی اے کے مسافروں کے لئے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے اس کے ذریعے پی آئی اے کے صارفین ایک ہی ٹکٹ کے ذریعے جہاز سے اتر کر براہ راست ٹرین یا بس کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں گے جبکہ اس مقصد کی خاطر خصوصی کرایوں سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ یہ سہولت پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور ٹریول ایجنسیوں پر دستیاب ہو گی۔ ایکسیس ریل کے ساتھ نئی شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے مار کیٹنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریل اور بس سروس متعارف کرنے سے پی آئی اے کے مسافروں کو آسانی سے برطانیہ ، اسپین ، ناروے اور کینیڈا کے مختلف شہروں تک رسائی حاصل ہو گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل