حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات پاکستانی گوشت کی بڑی درآمدی منڈی ہے،وفاقی ادارہ شماریات

Mobile Meat Shop

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات پاکستانی گوشت کی بڑی درآمدی منڈی ہے، گوشت کی مجموعی ملکی برآمدات کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ یو اے ای کو برآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان سے گوشت درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک سعودی عرب ہے جس کو مجموعی برآمدات کے 20 فیصد کے قریب گوشت برآمد کیا جاتا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان سے گوشت کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ سال 2018کے دوران گوشت کی مجموعی قومی برآمدات کا 41.89 فیصد حصہ یو اے ای کو برآمد کیا گیا تھا جبکہ سال 2017کے دوران گوشت کی 42.49 فیصد برآمدات متحدہ عرب امارات کو کی گئی تھیں۔ اسی طرح پاکستان سے گوشت کی درآمدات کے حوالے سے سعودی عرب دوسرا بڑا ملک ہے جس کو سال 2017کے دوران 21.94 فیصد برآمدات کی گئی تھیں جبکہ سال 2018میں گوشت کی کل برآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 17.88 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے گوشت درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک کویت ہے جس کو سال 2017کے دوران 16.27 فیصد جبکہ سال 2018کے دوران 17.74 فیصد برآمدات کی گئی تھیں۔ اسی طرح گوشت کی مجموعی قومی برآمدات میں سال 2017کے دوران 6.85 فیصد، سال 2018کے دوران 7.70 فیصد حصہ ویتنام کو بھی برآمد کیا گیا۔ مزید برآں سال 2017اور 2018کے دوران بحرین کو بالترتیب 3.86 اور 5.84 فیصد برآمدات کی گئی ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل