لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

لاہور( نیوزڈیسک) جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،زندہ مرغی، مسٹرڈ آئل ، گڑ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔لہسن ،کیلے ،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،انڈے، باسمتی چاول، پیاز سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل ،بجلی کے نرخ، گیس نرخ، تازہ دودھ، دھی، اری چاول، ملک پاﺅڈر، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب ، سگریٹ، نمک ، صابن سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جنوری کے دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی اور بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوںمیں بالترتیب 0.54، 0.45،0.42 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے زور دیا ہے کہ پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 101.58پوائنٹس کی کمی سے 40175.35پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید350روپے کے اضافے سے91150روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6ڈالرکے اضافے سے1587ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل ... تفصیل

Columns

Hikayat