پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ایس ای سی پی کی او جی ڈی سی ایل کے حصص میں اتار چڑھاﺅ پر انکوائری مکمل

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے حصص کی نجکاری کے حوالے سے گمراہ کن خبر پھیلنے پر کمپنی کے حصص میں ہونے والے اتار چڑھاﺅ اور ممکنہ ہیر پھیرکے بارے انکوائری مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے سکیورٹیز کی ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں مزکورہ کمپنی کے ٹریڈنگ ڈیٹا، ٹریڈ لیول کی مکمل جانچ پڑتال کی جبکہ انفرادی سرمایہ کاروں، ڈے ٹریڈرز، پرافٹ میکرز اور والیم لیڈرز، بروکروں کی ٹریڈنگ کی بھی الگ الگ چھان بین کی گئی۔ کمپنی کے حصص کے ٹریڈنگ ڈیٹا کے مطابق اس دن او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت میں انفرادی سرمایہ کاروں اور میوچل فنڈز کا بالترتیب حصہ 38 فیصد اور 24 فیصد تھا۔ حصص کی خریداری کرنے والوں میں انفرادی سرمایہ کار 49 فیصد جبکہ 24 فیصد بروکر شامل تھے۔ اس دن او جی ڈی سی ایل کے حصص کی ٹریڈنگ سے منافع حاصل کرنے والے پہلے دس (ٹاپ ٹین) سرمایہ کاروں کا مجموعی منافع سترہ لاکھ روپے بنا، جس میں سب سے زیادہ منافع یعنی تین لاکھ، سات ہزار تین سو اکیاسی( Rs307,381) روپے ایک مالیاتی ادارے نے حاصل کیا، جبکہ ٹاپ ٹین میں سب سے کم منافع ایک بروکر ہاوس نے ایک لاکھ پندرہ ہزار نو سو باسٹھ روپے (115,962) کمایا۔ اس تمام ٹریڈنگ ڈیٹا کی چھان بین میں کوئی بھی غیر معمولی ٹریڈنگ پیٹرن، کوئی انسائیڈ ٹریڈنگ یا حصص کی ہیر پھیر مشاہدہ میں نہیں آیا۔ جنوری 22 کو ہونے والی تمام ٹریڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی قسم کے غیر معمولی لین دین کو جانچا جا سکے۔ ایس ای سی پی کپیٹل مارکیٹ میں شفافیت، منصفانہ ٹریڈنگ اور ڈسپلن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں اور مارکیٹ میں کسی بھی قسم کی ہیر پھیر یا غیر منصفانہ لین دین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایس ای سی پی نے مارکیٹ کی نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم کیا ہے اور اس سلسلے میں منسلک انفراسٹکچر کو مضبوط کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں سکیورٹیز قانون کی خلاف ورزی پر 17 حکم نامے جاری کئے جبکہ دو کرمینل کیسز دائر کئے گئے۔ سرمایہ کاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ افعوں اور غلط معلومات کے بجائے ہمیشہ لین دین کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے،پہلے جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے تھے اب وہ خاموش ہیں، کچھ عرصے قبل تک ہمارے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے زور دیا ہے کہ پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 101.58پوائنٹس کی کمی سے 40175.35پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس ... تفصیل

Columns

Hikayat