پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

روس کی سعودی عرب کے ساتھ 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

ماسکو (نیوزڈیسک) روس کے سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سعودی عرب اور روس کی سرمایہ کار کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کے معاملے پر بات چیت کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔روس اور سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری پر مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف روس تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کے مشترکہ منصوبوں اور دیگر سرمایہ کاری منصوبوں پر مذاکرات اور معاہدے کر رہا ہے۔سعودی عرب اوپیک کے رکن ملک کی حیثیت سے روس سمیت دوسرے ممالک کوبھی تیل کی پیداوار میں کمی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری پر قائل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔روسی سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے یہ جلد ہی سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے عہدیدار ماسکو کا دورہ کریں گے۔ ماسکو میں روس اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر دوبارہ بات چیت ہوگی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے،پہلے جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے تھے اب وہ خاموش ہیں، کچھ عرصے قبل تک ہمارے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے زور دیا ہے کہ پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 101.58پوائنٹس کی کمی سے 40175.35پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس ... تفصیل

Columns

Hikayat