پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ، قرضوں کے حصول میں نمایاں 68 فیصد کمی

کراچی (نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے رات دن معیشت میں بہتری کے دعوے کیے جارہے ہیں مگر لگتا ہے کہ نجی کاروباری شعبے کو ان حکومتی دعوﺅں پر کوئی اعتبار نہیں ہے اسی لیے نجی شعبے کی جانب سے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کا رجحان نظر آرہا ہے۔اس کا اظہار اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نجی شعبے کی جانب سے صرف 175 ارب 23 کروڑ روپے بصورت قرض حاصل کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 552 ارب روپے قرض لیے گئے تھے اس طرح ان سات ماہ کے دوران قرضوں کے حصول میں نمایاں 68 فیصد کمی نظر آتی ہے۔بی ایم اے کیپٹل کے ایگزیکٹو ڈآئریکٹر سعد ہاشمی نے بتایا کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے کاروباری افراد بینکوں سے زیادہ قرض لینے سے گریز کررہے ہیں اور اسی لیے نئے پراجیکٹس بھی نہیں لگ رہے ہیں۔ کاروباری افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنے معاملات چلانے کے لیے قرض لے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ شرح سود کی وجہ سے نئا کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے،پہلے جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے تھے اب وہ خاموش ہیں، کچھ عرصے قبل تک ہمارے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے زور دیا ہے کہ پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 101.58پوائنٹس کی کمی سے 40175.35پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس ... تفصیل

Columns

Hikayat