حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستانی معیشت کرونا وائر س کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی ،پاکستان ٹیکس بار

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایمر جنسی کی طرز پر پالیسیاں بنائی جائیں،پاکستان معیشت میں اتنی سکت نہیں کہ وہ کرونا وائرس کا بوجھ اٹھا سکے اور ہمارے لئے قرضوں پر ایک کھرب تیس ارب سود کی ادائیگی ہی وبال بن جائے گا،عوام میں فوری طور پر آگاہی مہم شروع کی جائے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک جیسی بنیادی ضرورت کی وافر دستیابی کو یقینی بنایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں افراد روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں اور اگر خدانخواستہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی صورتحال پیدا ہو گئی تو یہاں انسانی المیہ جنم لے گا ۔ حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرے اور چین کی طرز پر خصوصی ہسپتال کے قیام کےلئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے جائیں ، ایران میں بگڑتی صورتحال کی وجہ سے زیادہ سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے چین جیسی معاشی طاقت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پاکستانی معیشت میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اس کا بوجھ اٹھا سکے اس لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اور پیشگی اقدامات پر توجہ دینا ہو گی ۔ اپوزیشن اور حکومت اس اہم مسئلے پر بیان بازی کی بجائے سر جوڑ کر بیٹھیں اورموجودہ حالات میں اپنے اپنے مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو گرفت میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی منفی سر گرمیوں کی جرات نہ ہو سکے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل