حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کراچی میں تعمیراتی شعبے کو تباہی سے بچانے کےلئے بزنس کمیونٹی آباد کا بھرپور ساتھ دے گی،ایس ایم منیر

 کراچی(نیوزڈیسک) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن ان چیف اورسابقہ چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ کراچی میں تعمیراتی شعبے کو تباہی سے بچانے کے لیے بزنس کمیونٹی آباد کا بھرپور ساتھ دے گی۔تمام قانونی تقاضے پورے کرکے بنائی گئی عمارتوں کو مسمار کرنے سے نہ صرف کراچی شہر کی معیشت تباہ ہوگی بلکہ کراچی کے شہریوں کا بھی سرکاری اداروں پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔ایک اعلامیہ میںایس ایم منیر نے بتایا کہ آباد کا پاکستان بالخصوص کراچی کی معاشی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔آباد کے ممبر بلڈرز اور ڈیولپرز تعمیراتی منصوبے کے لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں سے 18 این او سیز حاصل کرکے عمارتوں کی تعمیر کرتے ہیں اس کے باوجود اگرعدالتوں میں ان منصوبوں میں غیر قانونیت ثابت ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار بلڈرز اور ڈیولپرز نہیں بلکہ این اوسیز جاری کرنے والے ادارے ہونے چاہیے۔بلڈرز اور ڈیولپرز ماسٹر پلان کی منظوری لے کر تمام ٹیکسوں سمیت ڈیولپمنٹ اور آﺅٹر ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں اربوں روپے ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ زمینوں کی خریداری کرنے سے قبل متعلقہ محکموں سے ان زمینوں کی ملکیت کی تصدیق کرائی جاتی ہے۔ان تمام تقاضوں کے بعد اربوں روپے مالیت سے بنائی گئی عمارتوں کو گرانے سے بلڈز اور ڈیولپرز نہ صرف دیوالیہ ہوجاتے ہیں بلکہ ان منصوبوں کے الاٹیز بھی ان کے دشمن بن جاتے ہیں۔ایس ایم منیر نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ اربوں روپے کے ٹیکسز ادا اور 18 این اوسیز کے بعد بھی اگر ان منصوبوں میں غیر قانونیت ہے تو اس کا ذمے دار بلڈرز کو نہیں این او سیز جاری کرنے والے اداروں کو قرار دیا جائے اور عمارتوں کی تعمیر میں ہونے والے اخراجات اور ٹیکسز کی مد میں ادا کی گئی بلڈرز کی اربوں روپے کی رقم واپس دلائی جائے تاکہ وہ بلڈرز اپنے الاٹیز سے فلیٹس کی مد میں وصول کرنے والی رقم واپس کر سکے۔عدالت کے اس عمل سے اپنا گھر خریدنے والے الاٹیز کی زندگی بھر کی کمائی بھی ضائع نہیں ہوسکے گی۔ ایس ایم منیر نے آباد رہنماﺅں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کراچی کے بلڈرز اور ڈیولپرز کے خلاف ہونے والی زیادتی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستا ن عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیراعلیٰ سندھ سّید مُراد علی شاہ سےپرزور اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بنی ہوئی اور کمزورعمارتوں کو ضرورگرائی جائیں لیکن وہ عمارتیں جو اپنے قانونی تقاضے پورے کرکے تعمیر کی گئیں ہیں اُن عمارتوں کو نہ گرایا جائے اوربرائے مہربانی کراچی کے بلڈرز اور ڈیولپرز کے خلاف اِس ہونے والی زیادتی کے لئے متعلقہ اداروں کو حکم صادر فرمائیں تاکہ تعمیراتی شعبے کو ہونے والی بندش سے بچایا جاسکے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل