حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وبا نے پاکستان سے یورپ کو ٹیکسٹائل کی برآمدات پر مہلک ضرب لگا دی

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی اور قومی سطح پرانسانی جانوں پر خطرناک اثرات کے بعد کورونا وبا نے خاص طور پر پاکستان سے یورپ کو ٹیکسٹائل کی برآمدات پر ایک مہلک ضرب لگا دی ہے اوریورپ کے خریداروں نے پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکو ایکسپورٹ شپمنٹس ترسیل میں تاخیر کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے کیونکہ یورپ میں کورونا کی وبا بہت تیزی سے پھیل چکی ہے جس کی وجہ بین الاقوامی سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔متعدد برآمد کنندگان نے مطلع کیا ہے کہ ان کے یورپی خریداروں نے کچھ برآمدی آرڈر منسوخ بھی کردیئے ہیں۔ یورپین یونین پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جہاں پاکستانی برآمد کنندگان جی ایس پی پلس سہولت کے تحت ڈیوٹی فری رسائی اور ترجیحی محصولات کے تحت ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یورپین خریداروں نے پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ کی مصنوعات کی تیاری کی رفتار میں کمی کرنے کو کہا ہے۔لہٰذا ایکسپورٹرز کو انتہائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور ایکسپورٹ آرڈرز کی منسوخی کا خدشہ بھی برقرار ہے۔موجودہ تشویشناک حالات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کی بقا کی خاطر حکومت فوری طور ضروری اقدامات اٹھائے اوران مشکل حالات میں برآمدی صنعتوں کے تحفظ کے لئے فوری ریلیف کا اعلان کرے۔ یہ بات محمد جاوید بلوانی، چیئرمین پاکستان اپیریل فورم اورچیف کوآرڈینیٹر پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر پریس و میڈیا کو بیان میں کہی۔جاویدبلوانی نے بیان دیا کہ برآمد کنندگان نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شپمنٹ میں تاخیر سے برآمدات کی انوینٹری کا انبار لگ جائے گا اور شپمنٹ کی تصدیق ہونے تک اسٹوریج پر اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں کنٹینرز کی قلت کے باعث ایکسپورٹ انڈسٹری کو مصنوعات کی ایکسپورٹ کی خاطر کنٹینرز بھی دستیاب نہیں ہیں۔ایکسپورٹ شپمنٹ میں تاخیر کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو ایل سی کے تحت پے منٹس بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے برآمد کنندگان کے مالی دباو¿ میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ ایکسپورٹرز پہلے ہی سیلز ٹیکس ریفنڈ، کسٹم ریبٹ، ود ہولڈنگ ٹیکس، ڈی ڈی ٹی اور ڈی ایل ٹی ایل میں برآمد کنندگان کے اربوں روپے کی بقایا ادائیگیوں میں حکومتی تاخیر کی وجہ سے شدید لیکویڈیٹی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔عالمی سطح پر کئی ممالک میں حکومتوں نے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں کیش سبسڈیز دی جا رہی ہیں، شرح سود صفر کردی گئی ہے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دی جارہی ہے۔سنگین عالمی اور قومی منظرنامے فوری تقاضا کر رہے ہیں کہ حکومت پاکستان بھی ایکسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرے اورجلد ازجلدایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیمزکی فوری ادا کرے اور ماضی کازیرو ریٹنگ نو پے منٹ نو ریفنڈ سیلز ٹیکس نظام بحال کرے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل