لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کے 66.57 فیصد فنڈز کا اجراءکردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) رواں مالی سال2019-20ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک مختص بجٹ کی66.57 فیصد کے مساوی فنڈز کا اجراءکیا جاچکا ہے۔ مالی سال میں466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمارکے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کئے گئے مجموعی فنڈز میں92.74 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے جو مختص بجٹ کی72.3 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کیلئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 701 ارب روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے اور اب تک 466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالر کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے زیر اثر مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر1.12روپے کے اضافے سے168.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ... تفصیل