حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دس مئی تک ریٹیل سیکٹر میں 900ارب کا نقصان ہوچکا ہوگا’ چین سٹورز ایسوسی ایشن

لاہور(نیوزڈیسک)چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے فیشن، شوز،فوڈز، سپر سٹورز کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، 200سے زائد برانڈز کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا جس سے لاکھوں خاندانوں کا روزگار دائو پر لگ گیا ہے ،حکومتی لاکھوں ملازمتیں بچانے کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی طے کرے ،حکومتی گارنٹی کے ساتھ بلا سود قرض فراہم کیا جائے تو بیروزگاری ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا طارق محبوب نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے 10 مئی تک ریٹیل سیکٹر میں 900ارب کا نقصان ہوچکا ہوگا، 1500ارب روپے کا سامان گوداموں میں جبکہ 500 ارب کا پروڈکشن میں پڑا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد اور پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فروری کا مہینہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے متاثر ہوا اور اب کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون ہے ، اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو کرائے کے دفاتر خالی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس سے 10لاکھ ملازمتیں ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے آرڈرز منسوخ ہونے سے بھی مسائل کا سامنا ہے، مقامی سطح پر ملنے والے آرڈرز بھی منسوخ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ اس وقت سرمائے کا بہائو شدید متاثر ہونے کی وجہ سے کاروبار پر جمود طاری ہے ، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور 10لاکھ لوگوں کی ملازمتیں بچانے کے لئے حکمت عملی طے کرے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل