حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پی ایس او کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ، 2020 کی نوماہی مدت کے دوران 3 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ، ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے مالی سال2020کے پہلے 9ماہ کی مدت جو 31 مارچ 2020 کو پوری ہوئی ، کے دوران کمپنی کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے 29اپریل 2020 کو بورڈ آف ڈائیریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔ کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والے عالمی تجارتی اور معاشی مسائل کے باوجود پی ایس او کی کارگردگی مثبت رہی۔ یہ منافع بخش کارگردگی پچھلے سال میں اسی مدت کے مقابلے میں مارکیٹ شئیرز کو بڑھانے اور دیگر انڈسٹری پہ بر تری حاصل کرنے کا نتیجہ ہے۔ 2019میںاسی مدت کے مقا بلے میں اس سال موگیس میں پی ایس او کاشئیرز 2.4% بڑھاجبکہ ایچ ایس ڈی شئیرز میں5.8% اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر وائٹ آئل کے شئیرز میں 3.8% کا اضافہ ہوا۔ پی ایس او کا سی ایس آر ٹرسٹ اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ راشن کی تقسیم اور صحت کے حوالے سے دیگر منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے پی ایس او کی جانب سے 71 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جس میں سے 50 ملین روپے وزیر اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ کو بھی دیے گئے۔ 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والی مدت کے دوران پی ایس او کا بعد از ٹیکس منا فع 3 بلین روپے رہا جو پچھلے سال اسی مدت میں 5.9 بلین روپے تھا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی جو2 مارچ سے 31 مارچ 2020 کے دوران 52/bbl $ سے کم ہو کر $18/ bblپر آگئیںنے کمپنی منافع پر منفی اثر ڈالا۔ اس کے علاوہ لاک ڈائون کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں کمی،ایس این جی پی ایل کی جانب سے واجبات میں اضافہ، شرح سود اور معاشی ترقی میں مسلسل رکاوٹوں سے بھی کمپنی کے مالی اخراجات میں اضافہ ہوااور منافع میں کمی دیکھی گئی۔ اس عرصے میں پی ایس او نے پاکستان ریفائینری میں اپنے شئیرز کو 52.68% سے بڑھا کر 60% کیا اور 34.1 ملین روپے مالیت کے شئیرز حاصل کیے۔ البتہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری لاک ڈائون اور سماجی فاصلوں کے اقدامات سے انڈسٹری کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل