کراچی (نیوزڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی منتقلی میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019ـ20ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.004 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018ـ19ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 1.049 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے تھی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران منافع جات کی منتقلی میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں سب سے زیادہ منافع جات تیل و گیس کے شعبہ سے منتقل کئے گئے ہیں جن کا حجم 203 ملین ڈالر رہا ہے اسی طرح دوسرے نمبر پر مالیات کے شعبہ سے 162 ملین ڈالر کی منتقلی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران 31 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سے حاصل ہونے والا 25.5 ملین ڈالر اور فان پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) سے حاصل ہونے والی 5.2 بلین ڈالر کے منافع جات وغیرہ شامل ہیں۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل