حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکہ اور چین کے درمیان تنائو بڑھنے کا خدشہ، ایشیائی مارکیٹوں میں مندی

واشنگٹن(نیوزڈیسک )کورونا وائرس کی وبا کے پھیلا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین سے متعلق بیان کے بعد ایک نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے جس سے پیر کو ایشیائی مارکٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ تاثر دیا ہے کہ چین کی جانب سے وائرس کو ابتدائی طور پر چھپانے کے الزام میں وہ اس ملک سے درآمدات پر نئے ٹیکس لگا سکتے ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ انھوں نے ایسے شواہد خود دیکھے ہیں جو ووہان کی لیب کو وائرس کے پھیلا سے جوڑتے ہیں۔اس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح دوبارہ چین اور امریکہ کی باہمی تجارت رک سکتی ہے۔ گذشتہ دسمبر میں دونوں ممالک کے درمیان جزوی معاہدہ طے پایا تھا جس سے تجارت بحال ہوئی تھی۔ہانگ کانگ کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ تین فیصد مندی دیکھی گئی جبکہ سیول، تائی پی، سنگاپور، منیلا اور جکارتہ میں مارکیٹیں دو فیصد سے زیادہ گریں۔ ویلنگٹن میں یہ اعداد و شمار 0.7 فیصد رہے۔تاہم سڈنی میں مارکیٹ کی صورتحال کچھ حد تک برقرار رہی۔صدر ٹرمپ رواں سال صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے اور نومبر میں یہ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ کورونا کے بحران کی وجہ سے امریکہ میں معاشی نقصان ہوا ہے اور لاکھوں امریکی شہری بے روزگار ہوگئے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل