لاہور( نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذابینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا تاہم نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار عیدالفطر پر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل