کراچی(نیوزڈیسک)مقامی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں7پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید159.43روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت159.63روپے سے بڑھ کر159.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر159روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے سے گھٹ کر171روپے اور قیمت فروخت174روپے سے گھٹ کر173روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت198روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.70روپے سے بڑھ کر40.80روپے اور قیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر41.30روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے گھٹ کر41.80روپے اور قیمت فروخت 42.50روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل