حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا کے باعث آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنے 3700 ملازم نکال دئیے

نیویارک(نیوزڈیسک )کرونا وائرس کے معیشت پر تباہ کن اثرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا تازہ ترین نشانہ اب لوگوں کو سفر کی سہولت مہیا کرنے والی آن لائن کمپنی اوبر بنی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنے 3700 کل وقتی ملازموں کو برطرف کر رہا ہے جو اس کی کمپنی کی کل تعداد کے 14 فی صد کے مساوی ہے۔اوبر کا کہنا تھا کہ ملازمتیں ختم کرنے پر اس لیے مجبور ہونا پڑا، کیونکہ لوگ کرونا انفکشن کے ڈر سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور جب وہ باہر نکلتے بھی ہیں تو حتی الوسع یہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسرو ں سے کم سے کم ملیں اور کسی اور کی گاڑی میں سفر نہ کریں۔امریکہ اور دنیا کے اکثر ملکوں میں اوبر اور لفٹ دو ایسی آن لائن کمپنیاں ہیں جو لوگوں کو سفر کی سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔یہ ٹیکسی کے متبادل سہولت ہے۔ ان کمپنیوں میں گاڑیاں رکھنے والے لوگ اپنا نام رجسڑ کراتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق سواریاں اٹھاتے ہیں۔ کمپنی کے ایپ پر جا کر لوگ گاڑی کا آرڈر دیتے ہیں اور قرب و جوار میں موجود سواری اٹھانے کا خواہش مند گاڑی والا آرڈر قبول کر لیتا ہے۔ اس طرح سواری کو جلد گاڑی مل جاتی ہے اور گاڑی والے کو کچھ اضافی رقم حاصل ہو جاتی ہے۔سان فرانسسکو میں قائم اوبر کمپنی کو 3700 ملازم نکالنے سے 2 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے جو کارکن اور ڈرائیور کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کے لیے 14 دن تک کی تنخواہ دی جائے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل