حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا وبا،دبئی سے اپریل میں بیرون ملک ترسیلاتِ زر میں65فی صد کمی

دبئی(نیوزڈیسک)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے مختلف کاروباروں اور ان ممالک میں مقیم تارکینِ وطن کی آمدنیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اب وہ اپنے آبائی ممالک کو بہت تھوڑی رقوم بھیج رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی ایک ایکس چینج کمپنی ڈیلما نے بتایاکہ اپریل میں غیرملکی مکینوں کی جانب سے انفرادی طور پر اپنے آبائی ممالک کو بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں 65 فی صد تک کمی واقع ہوئی ۔کارپوریٹ ترسیلاتِ زر میں بھی تین سے چار فی صد تک کمی واقع ہوئی ۔ڈیلما ایکس چینج کے مطابق 2020 میں ترسیلات زر میں 20 فی صد تک کمی متوقع ہے۔اس کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ترین قیمتوں اور کرونا وائرس کے جی سی سی ممالک کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ کونسل کے رکن دولت مند ممالک سے بھارت ، پاکستان اور مصر ایسے ممالک میں کم رقوم کی ترسیل ہورہی ہے۔ڈیلما ایکس چینج میں کارپوریٹ سیلز کے سربراہ نضیش دیوادیجا کا کہنا تھا کہ کاروباروں کے دروازے بند ہوچکے ہیں، فضائی کمپنیوں نے اپنے طیارے گرانڈ کردیے ہیں اور لوگ اپنے آبائی ممالک کو لوٹ رہے ہیں۔ کوئی معاشی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے آجر بھی بے دست وپا ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں جی سی سی کے تمام ممالک میں روزگاروں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ان سب عوامل کے ترسیلات زر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے جی سی سی کی حکومتوں نے اپنے سرکاری اخراجات میں کمی کردی ہے،اس وبا کی وجہ سے بعض بڑے منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے۔ چناں چہ ان منصوبوں پر کام کرنے والے بہت سے تارکین وطن ورکروں میں اپنے آبائی ممالک کو رقوم بھیجنے کی سکت نہیں رہی ہے بلکہ اب تو ان میں سے بہت سے افراد نان جویں کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل