اسلام آباد (نیوزڈیسک)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہوسکتا ہے، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تنخواہوں کے لیے 299 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنشن کے لیے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہوگا، گریڈ ایک تا 22 ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا، گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور 22 کے ملٹری افسران کی تنخواہ منجمند کی گئی تھی۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل